کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری لیبر حبیب الرحمن بازئی، صوبائی سیکرٹری ثقافت سردار حیات میرزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز دوست محمد لونی،حفیظ ترین، اقبال بٹے زئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کیبحالی وبالادستی کے لیے 2دسمبر کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محبوب چیئرمین، ملی مشر،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ملک میں آئین کی بحالی وبالادستی،پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، جمہور کی حکمرانی، ملکی اداروں کو آئین میں دیئے گئے دائرہ وکار دائرہ اختیار کا پابند بنانے، ملک کو قوموں کی برابری کا حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام، ملک میں متصل پشتون علاقوں پر پشتون قومی وحدت کا قیام، پشتو مادری زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کی قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 53ویں برسی کا عظیم الشان جلسہ عام مزید تقویت بخشے گا۔ پارٹی کوئٹہ کے تمام غیور وطن دوست، جمہوریت پسند عوام سے 2دسمبر کو ایوب سٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ میں دوپہر 1بجے منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی بھرپور دعوت دیتی ہے اور اس امید کے ساتھ کے ماضی کے جوش وجذبے کے تحت عوام جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 53ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کے مختلف علاقائی یونٹوں کے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی اور تحصیل صدر کے اراکین اور علاقائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ خان شہید علاقائی یونٹ کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری صداقت خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس غلام جان کے گھر پر منعقد ہوا، جس میں صوبائی ایگزیکٹیو اراکین دوست محمد لونی، اقبال خان بٹیزئی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیرعلیزئی، مطیع اللہ خان، قاسم خان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ خیزئی علاقائی یونٹ کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری علاؤالدین اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹیو اراکین دوست محمد لونی، اقبال خان بٹیزئی، ضلعی معاونین اکبر خان خروٹی، جمیل تارن، تحصیل سیکرٹری نعیم پیرعلیزئی، اسرار خان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔نواں کلی خلجی آباد علاقائی کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری روزی خان خلجی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سردار حیات خان مرزئی اور حفیظ ترین، ضلعی معاونین اکرم خان خلجی اور ملک اعظم بازئی نے خطاب کیا۔ خدائے رحیم ناصر کوٹوال علاقائی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس حمیداللہ مشوانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ثقافت سردار حیات خان میرزئی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حفیظ ترین،ضلع معاون اکرم خان خلجی، تحصیل صدر ایگزیکٹیو حاجی اسلام ترکی اور بڑی تعداد میں علاقائی کارکنوں نے شرکت کی۔ پشتون باغ اول شہید نادر پہلوان علاقائی کمیٹی کا اجلاس علاقائی سینئر معاون سیکرٹری باچا خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی، ضلع معاون ادریس اچکزئی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی، باچا خان ودیگر نے خطاب کیا۔ پارٹی احمد شاہ بابا پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری خالد خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹیو اراکین دوست محمد لونی، اقبال خان بٹیزئی، ضلعی کمیٹی کے رکن حاجی غلام نبی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیرعلیزئی، تحصیل معاون سہیل خان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ پارٹی اولس یار شہید علاقائی یونٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس علاقائی سینئر معاون سیکرٹری خلیل خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس حاجی یونس شمشوزئی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں صوبائی ایگزیکٹیو اراکین دوست محمد لونی، اقبال خان بٹے زئی، ضلعی ایگزیکٹیو رکن ادریس خان اور تحصیل سیکرٹری نعیم پیرعلیزئی سمیت بڑی تعداد میں ایگزیکٹیو اراکین نے شرکت کی۔ پارٹی کے ملی رہبر کلی طورخان علاقائی کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری پشتون ولی اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کی جانب سے صوبائی سیکرٹری ثقافت سردار حیات خان میرزئی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حفیظ ترین اور تحصیل معاون حاجی موسیٰ خان اچکزئی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ پارٹی زرغون آباد علاقائی یونٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمن بازئی، تحصیل سینئر معاون سیکرٹری راحت خان بازئی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل صدر سے منسلک ہنہ اوڑک علاقائی کمیٹی کا اجلاس علاقائی سیکرٹری صادق خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کمیٹی کے رکن حاجی عبدالعلیم صاحب اور تحصیل صدر اطلاعات سیکرٹری فتح اللہ خان نے شرکت کی جبکہ علاقائی سیکرٹری صادق خان نے صدارتی خطاب کیا۔کلی عمر علاقائی یونٹ کے اجلاس سے حبیب الرحمن بازئی،ماسٹر خان محمد کاکڑ، راحت بازئی، عبدالخالق بڑیچ نے خطاب کیا۔
ملک میں آئین کی بحالی وبالادستی کے لیے خان شہید کی برسی کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا،پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
