کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد مفتی محمد روزی خان بادیزئی نے 29اکتوبر کو ہونے والی طوفان اقصی کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مختلف مدارس کے اساتذہ کو دعوت دی۔ آغا محمود شاہ نے کہا کہ 29اکتوبر کانفرنس کیلئے ایوب اسٹیڈیم بھی ناکافی ہے لیکن کوئٹہ اس کا متبادل نہیں ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ فلسطینی قیادت بھی تشریف لائیں گے، کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں کارکنوں کی خدمات قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی بلوچستان آمد سے اسرائیل کے ایجنٹوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ امریکہ کے سائے تلے اسرائیلی مظالم نے دنیا عالم کا دوہرا اور منفی چہرہ بے نقاب کیا کہ وہ انسانی حقوق کے نام پر صرف اپنے نسلی اور مذہبی امتیازات کو فروغ دینے اور اسلام کو بدنام کرنے کے لئے ڈھونگ رچاتے ہیں۔
قائد جمعیت کی بلوچستان آمد سے اسرائیل کے ایجنٹوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی، آغا محمود شاہ

ٹیگز:
آغا محمود شاہ
