بوستان(ڈیلی گرین گوادر)بوستان پولیس اسٹیشن کو جلائے جانے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی تھانہ بوستان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کیا، بابر یوسفزئی پولیس کی بروقت اور مثر مزاحمت کے باعث تھانہ بوستان کی مرکزی عمارت محفوظ رہی دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے باوجود پولیس اہلکار اپنی پوزیشنوں پر ڈٹے رہے، پولیس اہلکاروں نے آخری گولی تک مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو تھانے پر قبضہ کرنے سے روک دیا، ضلعی پولیس پشین، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی مدد کے لیے پیش قدمی کی، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور فرار ہو گئے، دہشت گردوں کو پولیس کی مزاحمت اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت پیش قدمی کے باعث پسپائی اختیار کرنا پڑی، بابر یوسفزئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، حملے کے دوران دو گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، بابر یوسفزئی بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بوستان پولیس اسٹیشن کو جلانے کی خبریں بے بنیاد ہے،بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
