کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ معذوروں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کیلئے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے لیکن اس میں صرف نچلے درجے کے ملازمتوں پر ہوتا ہے جبکہ آج کل معذوروں میں اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی موجود ہیں لہذا ان کی قابلیت کے اعتبار سے بڑی ملازمتوں میں بھی ان کے حصے کو یقینی بنایا جانا چاہئے. گورنر نے کہا کہ معذور افراد سے متعلق مختلف سرکاری عمارات میں دفاتر کو گراونڈ فلور پر ہی ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے کام کیلئے متعلقہ دفتر سے رابط کرنے اور آنے جانے میں آسانی ہو. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں ” کوئٹہ آن لائن ” کے صدر ضیا الرحمن کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے معذور افراد کو بھی مستفید کیا ہے اور ان کی بہت مشکلات حل ہوئی ہے جس کی سب سے بڑی عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ ہیں جنھوں نے جسمانی معذوری کے باوجود آخری سانس تک سائنس اور فلسفہ کی دنیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ معذوروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اس دفعہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک وسیع و مشترکہ پروگرام منعقد کیا جائے گا جس کے ذریعے آپ لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات اجاگر بھی کی جائے گی اور متعلق وفاقی و صوبائی حکام سے شیئر بھی کی جائے گی. انہوں نے یقین دلایا کہ اس مرتبہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ سے معذور افراد کے ساتھ یکجہتی کا پیغام عالمی سطح تک پہنچایا جائے گا.
معذوروں کیلئے وفاقی اور صوبائی محکموں میں ملازمت کیلئے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
