بارکھان میں مظلوموں کے قتل کے ساتھ ساتھ بلوچ ننگ و ناموس کا بھی قتل ہے،درچین مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محترمہ درچین مری بارکھان میں مری قبائل کے تین افراد کا بیدردی سے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ سانحہ بارکھان میں مظلوموں کے قتل کے ساتھ ساتھ بلوچ ننگ و ناموس کا بھی قتل ہے خان محمد مری انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا مگر انصاف نہ ملا اور ایک بلوچ سردار بلوچوں کی عورتوں کو قید کے بعد قتل کرے یہ ہمیں زیب نہیں دیتا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم خان محمد مری اور مری برادری کے ساتھ ہیں جس پلیٹ فارم پر جانا چاہیے ہم ساتھ ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اعلی عدلیہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہ ملک کو تشدد زدہ نظام سے نکالا جائے انصاف کو قائم کیا جائے اور قاتلوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ پھر کبھی اس طرح کی جرات نہ کرے۔