کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے مستونگ لیویز چیک پوسٹ اور چمن ناکہ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کا مورال بلند ہے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔
فورسز کا مورال بلند ہے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
