کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمد اللہ نے مطالبہ کیاہے کہ آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ آئین شکنی کرنے والوں کا ہاتھ روکے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ انتخابات الیکشن کمشن نے کرانے ہیں، عمران خان اور عارف علوی نے نہیں کرانیعارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا حکم نامہ نہیں “سلیکشن نامہ” جاری کیا، مسترد کرتے ہیں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ ملک میں “ون پارٹی رول” اور پاکستان کو پھر “ون یونٹ” بنانے کی سازش کی جا رہی ہے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ہم علوی کی طرح غلام نہیں کہ عمران خان جو کہے، ہم وہ کرنے پر مجبور ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ حسن سلوک سے پتہ چلتا ہے کہ نیپیاں اب بھی تبدیل کی جارہی ہیں عمران خان کی عدالتوں میں شاہانہ پیشیاں نظام عدل کا منہ چڑا رہی ہیں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایک شخص کے سامنے آئین، قانون اور عدلیہ سب بے بس تھے اور ہیں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سیاستدانوں پر طبرے بھیجنے والے عمران خان کی منتیں ترلے کر رہے ہیں، سبحان اللہ کیا مساوی انصاف ہے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور عمران خان کے ساتھ عدالتی رویے ملک میں رائج ‘دو پاکستان، دو نظام’ کا ثبوت ہے اپوزیشن پر رحم نہ کھانے والوں کے سینے میں عمران خان کے لئے رحم دلی کا دریا موجیں مار رہا ہیجیلوں میں قید قیدوں کو اچھا پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے ملتا ہے۔
آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے،حافظ احمد اللہ

ٹیگز:
حافظ احمد اللہ
