اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اہم قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

