لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس کی مختلف کاروائیاں 5افرادگرفتارچرس موبائل برآمد کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او عارف باتوزئی کے سربراہی میں سب انسپکٹر دلاور خان. اے ایس آئی بہادر مری. اے ایس آئی گلانور.اے ایس آئی قادر اچکزئی. اے ایس آئی شیرخان. ہمراہ پولیس ٹیم. ایگل سکواڈ نے لورالائی کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ایک شخص نیک محمد ولد صدام ساکن لورالائی کے قبضے سے1100 گرام چرس برآمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق دوسری کاروائی میں ایک شخص صبغت اللہ ولد صدیق اللہ کو گرفتار کر کے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موبائل برآمد کرلیا۔ پو لیس کے مطابق پو لیس کی جانب سے تیسری کاروائی میں مقدمہ فرد نمبر 210/2022 بجرم 149،148،147،324 میں مطلوب مفرور ملزمان محمد اکرم اور محمد شفیع ساکن لورالائی کو گرفتار کرلیا۔ پو لیس کے مطابق لورلائی پو لیس نے ژوب میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر192/021بجرم380،457 میں مطلوب اشتہاری ملزم مسعود خان ولدشراف الدین ساکن ژوب کو گرفتار کرلیا،مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔
لورالائی، پولیس کی مختلف کاروائیاں 5 افرادگرفتارچرس موبائل برآمد

ٹیگز:
پولیس
