کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لے لیا۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے مطابق اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام مقدمات میں رہائی کے باوجود اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ سندھ پولیس نے اعظم سواتی پر 13مقدمات درج کئے ہیں جمعہ وزیر اعلی سندھ کا خصوصی طیارہ کوئٹہ پہنچا جس میں اعظم سواتی کو ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعظم سواتی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سندھ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کاحکم دیا تھا۔
سینیٹر اعظم خان سواتی کو سندھ پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لے لیا

ٹیگز:
اعظم خان سواتی
