کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالقیوم شینواری کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا چارج دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد بدھ کے روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں وہ اپنی تمام ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے تمام اہداف کو بروقت پورا کریں۔
عبدالقیوم شینواری کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کا چارج دے دیا گیا

ٹیگز:
الیکشن کمشنر
