خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ہیڈ باغ سے کرخ آنے والے سیلاب متاثرین کے ٹریکٹر کو ونگو چمن ہوٹل کے مقام پر حادثہ14افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے ہیڈ باغ سے کرخ آ رہے تھے، چمن ہوٹل کے قریب حادثہ پیش آیا،ٹریکٹر ٹرالی میں مرد خواتین اور بچے سوار تھے، 14افراد زخمی ہوئے، اطلاع ملتے ہی FCکے جوان فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں تمام زخمیوں کو گاڑیوں کے ذریعے کرخ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی افراد کو لیویز ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا،باقی زخمیوں کو FCاور کرخ اسپتال کی ایمبولینس کے ذریعے خضدار اسپتال منتقل کیا گیاعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امدادی کاروائیوں میں FCکے جوانوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
خضدار، سیلاب متاثرین کے ٹریکٹرکوونگو کے مقام پرحادثہ 14 افراد زخمی

ٹیگز:
حادثہ
