خضدار، رہزنی کا سلسلہ برقرار،شہری تنخواہ اورموبائل سے محروم

خضدار (گرین گوادر نیوز) خضدار میں رہزنی کا سلسلہ برقرار،شہری کو ملزمان نے تنخواہ اور موبائل سے محروم کردیا تفصیلات کے جمعرات کی شام کو خضدار میں ٹاؤن شپ کے ایریا میں پرائیوٹ ملازمت کرنے والے شہری محمد اسماعیل سے اسلحہ کے زور پر ملزمان نے ان کی تنخواہ ہزار وں روپے اور موبائل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے اس طرح کے رہزنی کے واقعات حالیہ دنوں میں کافی زیادہ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ روز خضدار سنی میں ڈکیتی پر ایک کمسن بچے کو ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے