کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 7ملزمان کو گر فتارکر کے منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے علا قے قمبرانی روڈ پر پو لیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 77/22 بجرم 392 ت پ میں مفرور ملزم محمد عیسیٰ کو گرفتار کیا۔ پو لیس کے مطابق انڈسٹریل پو لیس تھانہ نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 193/2021 بجْرم 380 457ایزادی 395 میں اشتہاری ملزم نورالدین کو گرفتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے کچلاک میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے منشیات فروش شوکت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 8کلو چرس،50گرام شیشہ،87گرام ہیروئن،341گرام افیون برآمد کرلی۔پو لیس کے مطابق پولیس تھانہ شہید امیر محمد دستی نے کاروائی کرتے ہوے ملزم سلمان ولدحسین بخش قوم رند کے قبضہ سے 1000گرام افیون برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 79/23 بجرم 9.1.5c منشیات ایکٹ درج کر دیا جبکہ ایک اور تھانہ شہید امیر محمد دستی نے ایک اورکاروائی میں ملزمان نذیر، شبیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ فرد نمبر 77/23بجرم 381Aت پ میں چوری شدہ موٹر سائیکل پاک اسٹائل70CC برآمدکر لی۔دریں اثناء مقدمہ فرد نمبر 73/23 بجرم 337AD ق د 34 ت پ میں نامزد ملزم مجتبیٰ کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق پو لیس نے نشے کے عادی افرادجمعہ خان اورجانان کو بغرض علاج معالجہ منشیات سینٹر میں منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ، پو لیس نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 7 ملزمان کو گر فتارکر کے منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکل بر آمد کر لی

ٹیگز:
ملزمان گر فتار
