اوستہ محمد (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمدمیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کام کرتے ہوئے مستری شاہد علی قوم مہیسر گاڈر کو اوپر کرتے ہو 11 ہزار کی تار میں کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جنہیں سیول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر شاہد علی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا جوں ہی نوجوان شاہد علی مہیسر کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
اوستہ محمد، بجلی کا کرنٹ لگنے سے1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
اوستہ محمد
