تربت (ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے الندور میں رحمت ولد رفیق کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر سے حملہ کرنے کے ساتھ فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں سردار یحییٰ ولد حاجی حسن، سکنہ پروم پنجگور اور عائشہ بنت لعل محمد ہلاک ہوگئے، جب کہ شہیک ولد نور اللہ اور شہاب ولد صغیر، سکنہ الندور زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
تربت ، بلیدہ میں گھر پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 2 زخمی

ٹیگز:
تربت
