کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی سرگرمیاں جاری بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔گوادر شہر اور آس پاس کے ملحقہ علاقوں میں زیر آب آنے والے گلی محلوں سے مشینری کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی بھی مدد کر رہے ہیں بارش کے باعث گوادر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے گوادر شہر، وائے جنکشن، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور اور جی پی اے کمپلیس کے اردگرد کے علاقوں میں 2 واٹر باوزر کی مدد سے 2500 لیٹرز پینے کا پانی تقسیم کیا۔پاک فوج کے جوانوں نے جل کوپر، فقیرآباد میں مقامی لوگوں کے لئے موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔پاک فوج نے کولانچ، کپر اور زارو گاؤں میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے مقامی آبادی میں راشن تقسیم کیا۔ پاک فوج اس مشکل گھڑی میں ہمیشہ کی طرح شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ اور ہر قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار کھڑی ہے۔
بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی سرگرمیاں جاری

ٹیگز:
بارش
