قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلا ک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو قلات کے علاقے محمود گرام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

ٹیگز:
قلات
