کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اسپیکر کیلئے کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے غزالہ گولہ نامزد کردی گئی۔گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کامشترکہ اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی جانب سے آج ہونے والے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے مشاورت کی گئی اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے اسپیکر کیلئے کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے غزالہ گولہ کے ناموں کی تجویز دی گئی۔واضح رہے کہ بلوچستان کی 12ویں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاانتخاب آج ہوگا۔
بلوچستان اسمبلی،اسپیکر کیلئے کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے غزالہ گولہ نامزد

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
