شانگلہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک کول مائن حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں مجموعی طور پر 34 مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 24 کا تعلق ضلع شانگلہ کے ایک ہی گاؤں “میاں کلے پیر آباد” سے ہے، جہاں ہر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے اور پورا گاؤں سوگ کی کیفیت میں ڈوبا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں تین سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں، جبکہ متوفیوں میں زیادہ تر نوجوانوں کی عمریں 18 سال سے کم بتائی جا رہی ہیں، جس نے اس سانحے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔ حادثے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ نے حکومت سے متاثرین کے لیے فوری امداد اور ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئٹہ کول مائن سانحہ، ایک ہی گاؤں کے 24 افراد جاں بحق، پورا علاقہ سوگوار

ٹیگز:
کول مائن سانحہ
