کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ کل (بدھ) ساڑھے 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل پارٹی کا گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع، بالخصوص پنجگور سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور کارکن نیشنل پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ تقریب سے نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سینئر رہنما خطاب کریں گے میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی مایوسی اور غیر یقینی کے ماحول میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں اور رہنماؤں کا بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شامل ہونا پارٹی کی پرامن، جمہوری اور اصولی سیاست پر عوامی اعتماد کا واضح اظہار ہے انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل پارٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود لوگ اس کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں جو اس امر کا ثبوت ہے کہ عوام بلوچستان کے حقوق، وسائل، ساحل اور سیاسی خودمختاری کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے واضح اور دوٹوک مؤقف کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا پختہ یقین ہے کہ بلوچستان کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا مستقل اور دیرپا حل صرف پرامن سیاسی جدوجہد، جمہوری مزاحمت، آئینی راستے اور عوامی طاقت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پارٹی ہمیشہ تشدد کے بجائے مکالمے، جمہوری عمل اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن سیاسی شخصیات اور کارکنوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اس کے مثبت اثرات نہ صرف پارٹی کی تنظیمی مضبوطی پر مرتب ہوں گے بلکہ بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی پڑیں گے۔انہوں نے نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں، عہدیداروں اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ گرینڈ شمولیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کریں اور اپنی موجودگی سے اس اجتماع کو کامیاب بنا کر پارٹی کے سیاسی پیغام کو مزید مضبوط کریں
موجودہ سیاسی مایوسی اور غیر یقینی کے ماحول کے باوجود د لوگ نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
