تربت (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کی میر آباد کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت شیر جان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی وجوہات اور دیگر حقائق قانونی کارروائی اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ دشت سے دوسری لاش برآمدپولیس کے مطابق دشت کوھک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تربت کی میر آباد کے علاقے سے ایک جبکہ دوسری نعش کوہک سے برآمد

ٹیگز:
تربت
