کوئٹہ(این این آئی ) جسٹس روزی خان بڑیچ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیاگیا ۔ پیر کو وزارت قانون و پارلیمانی امور کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس روزی خان بڑیچ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا ہے ۔ وہ حلف لینے کے بعد باقاعدہ طور پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے خدمات سرانجام دیں گے ۔
جسٹس روزی خان بڑیچ بلوچستان ہائی کورٹ کےچیف جسٹس مقرر

