کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب یو م عاشور کے مرکزی جلوس سے ہزارہ ٹائون واپس جانے والے قافلے پر اسپنی روڈ پر پشتونخواء چوک، باچا خان گلی ، جمعیت گلی کے مقام پر متعدد افرادکی جانب سے پتھرائو کیا گیا جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 34افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانہ خروٹ آباد میں کار سرکار میں مداخلت، املاک کونقصان پہنچانے، فساد پھیلانے، غیر قانونی اجتماع کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کے جلوس پر پتھراو کرنے والے 34افراد گرفتار، مقدمہ درج

