منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹرالرکے ٹائر برسٹ کردئیے

منگچر(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹرالرکے ٹائر برسٹ کردئیے۔ لیویز حکام کے مطابق پیر کو نگچرمیں نامعلوم مسلح افراد نے مشینری لیکر جانے والے ٹرالر پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کردئیے اور فرار ہوگئے فائرنگ سے ٹرالر کے ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہے۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے