کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں ازبک قبرستان کے قریب کچرے کے ڈھیر سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش اور افسوس کی فضا پھیل گئی۔ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کچرے کے ڈھیروں میں پڑی ہوئی ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل مذکورہ بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی تھانہ خروٹ آباد میں درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی۔لاش ملنے کی اطلاع پر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔دوسری جانب بچی کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں تاکہ بچی کی موت کے اصل حقائق سامنے آسکیں۔
کوئٹہ،خروٹ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے چار سالہ بچی کی لاش برآمد

ٹیگز:
کوئٹہ
