اوتھل(نمائندہ گرین گوادر)محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ڈسٹرکٹ چیئر مین لسبیلہ و دیگر ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کاافتتاح کردیا.درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات لسبیلہ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے. اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئر مین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)لسبیلہ سراج احمد بلوچ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر لسبیلہ سلیم جاوید,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد انورجمالی, حاجی نویداحمد ہاشمی,ایکسین PHEلسبیلہ عبدالسلام،ایس ڈی او ایریگیشن ملک اشرف,سوشل ویلفیئر آفیسراوتھل عبدالصمد رونجھو LWTکے چیئر مین محمد رمضان جاموٹ و دیگر ضلعی افسران،صحافی پولیس و لیویز اہلکاران نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت انسانی زندگی کے لیئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ہم سب کو مل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے جس کے لیئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااس موقع پر GTAلسبیلہ کے چیرمین عبدالواحد سومرو،سیکرٹری مالیات غلام محمد گلفام دودا,سیاسی رہنما ولی محمد جاموٹ،محکمہ جنگلات کے اہلکار نظام الدین روبجھو،عبداللطیف خاصخیلی و دیگر موجود تھے۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے تمام مکتبہ فکر کو کردارادا کرنا چاہیے،حمیرا بلوچ

ٹیگز:
حمیرا بلوچ
