کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پیرامیڈیکس فیڈریشن کے صدرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکس فیڈریشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہر معاذ پر ان کا ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں پیرامیڈیکس فیڈریشن کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر پیرامیڈیکس فیڈریشن جمال شاہ کاکڑ نے گلگت بلتستان میں جاری پیرامیڈیکس کی ہڑتال کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو چاہیے کہ پیرامیڈیکس کے تمام ڈیمانڈز فوری طور منظور کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ سروس سٹرکچر پیرا میڈکس گلگت بلتستان کی بنیادی حق ہے جو ہر حال میں گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کو ملنا چاہیے،پیرامیڈیکس فیڈریشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہر معاذ پر ان کا ساتھ دیں گے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بمورخہ 25نومبر 2023بروز ہفتہ صبح 11 بجے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائیگی تمام پیرامیڈیکس کے دوستوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کرے۔
پیرامیڈیکس فیڈریشن صوبائی سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ گلگت کے پیرامیڈیکس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
