خالق آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر برکت بلوچ کی نگرانی میں تحصیلدار خالق آباد منگچر محمود احمد کرد، چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد حاجی محمدسلطان لانگو، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی خالق آباد میرعبدالغفار شاہوانی، ایڈیشنل ایس ایچ او میرخان لانگو ودیگر نے جوہان کراس بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے قصائیوں، سبزی فروشوں، دودھ فروشوں، بیکریوں ودیگر اشیاء خوردونوش کے مراکز کا دورہ کیا ان کے ریٹس اور معیار صفائی ستھرائی اور روٹی کے وزن چیک کیے اس موقع پر انہوں نے قصائیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے لائسنس بنوائیں انہوں نے اشیائخوردونوش بیچنے والے تاجروں کو تنبیہ کی کہ وہ صفائی ستھرائی اور نرخ نامے کا خاص رکھیں ناجائز منافع خوری، گرانفروشی سے گریز اور سرکاری نرخنامے کی مکمل پابندی کریں صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والوں، مضر صحت اشیاء بیچنے والے اور سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کو مہنگائی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے
دکانداران ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر قلات

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر قلات
