کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ،لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں، بجلی کی بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سریاب کلی کمالوکلی نیچاری کلی محمدشہی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا، بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،لوگ سخت پریشانی سے دوچار ہیں،لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے ہزاروں روپے ٹینکرز منگوانے پر مجبور ہیں،کیسکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا توکلی کمالوکلی نیچاری کلی محمد شہی کی عوام احتجاج پر مجبور ہوگی،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر معاملے کانوٹس لیں۔
سریاب، کلی کمالو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ،لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

ٹیگز:
لوڈشیڈنگ
