کوئٹہ(ڈیلی گرین گوار) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے بلوچستان ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر و ایم ایچ ایم ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ اور جی آئی زی کی کنسلٹنٹ شاہانہ رند نے ملاقات کی اور بلوچستان میں خواتین کو دستیاب صحت و صفائی کی سہولیات، درپیش مشکلات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کی طبی معاونت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے پاکستان میں 33 ملین لوگ براہ راست متاثر ہوئے جو مجموعی آبادی کا سولہ فیصد ہے بلوچستان میں سیلاب کے باعث شرح غربت میں اضافہ ہوا ہے اور متاثرین کی ایک بڑی تعداد کسمپرسی کا شکار ہے صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاہم اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی اس تباہی سے نبرد آزما ہونا صوبائی حکومت کے دستیاب وسائل سے ممکن نہیں اس کے لئے عالمی اداروں اور وفاقی حکومت کو خصوصی اقدامات اٹھانا ہونگے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین بچوں اور ضیف العمر افراد سمیت تمام متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کا تسلسل جاری رہنا چاہیے خواتین اور نومولود بچوں کی صحت سے متعلق اقدامات کو موثر بنانا ضروری ہے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 14 لاکھ خواتین کے اوسطاً پانچ یا پانچ سے زائد بچے ہیں جنہیں بنیادی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرہ افراد اپنے معمولات معاش کی جانب لوٹ سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ایم ایچ ایم ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ اور جی آئی زی کی کنسلٹنٹ شاہانہ رند کی ملاقات

ٹیگز:
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
