کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں زخیرہ شدہ چینی کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،کوئٹہ کے علا قے سرباب روڈ کے قریب گودام پرانٹیلی جنس بیورو کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے چینی کی 50 کلو وزنی 8000بوریاں،یوریا کی 50 کلوگرام وزنی 7000بو ریاں،ممنوعہ اشیاء کی 4000بو ریوں سمیت سامان سے لدھے 2ٹرک بھی برآمد کرلئے گئے۔برآمد ہونے والی چینی سرکاری نرخ پر نیلام کر دی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ عبداللہ بن عارف کے مطابق زخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائیگی،کاروائی کے دوران چینی سے لدے ٹرک اور گودام سیل کر دیا گیاانتظامیہ کے مطابق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔
کوئٹہ، سرباب روڈ پر زخیرہ شدہ چینی کی بڑی کھیپ برآمد

ٹیگز:
چینی
