کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سانحہ 8 اگست اپنی تاریخ کا سب سے بڑا غم ناک اور درد ناک واقعہ تھا جس کا ملک اور بالخصوص صوبہ نے بہت بڑا نقصان اٹھایا جسے ہم برسوں پورا نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ 8 اگست کے شہدا ایک خاندان یا ایک قوم کے اثاثے نہیں تھے بلکہ وہ پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سوچ اور ایک فکر کیساتھ اپنے پروفیشن میں ایک مشن کیساتھ چل رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ 8 اگست کے وحشت ناک، اندوھناک حملے میں آئین، جمہوریت اور قانون کی پاسداری کرنے والے نہایت محنتی اور قابل وکلا کو خون میں نہلانے اور 70 سے زیادہ وکلا کی اموات نے تمام ملک اور صوبے کو سوگوار کیا تھا،سانحہ کوئٹہ ہماری ملکی تاریخ کے بدترین و تاریک واقعات میں سے ایک اور بلوچستان کے انتھائی باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناونی سازش تھا۔8 اگست 2016ع کو کوئٹہ میں دہشتگردی کے اس واقعے میں 56 وکلا سمیت 73 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں میڈیا کے دو کیمرہ مین بھی شامل تھے۔
سانحہ 8 اگست اپنی تاریخ کا سب سے بڑا غم ناک اور درد ناک واقعہ تھا، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
