بارکھان(ڈیلی گرین گوادر) بار کھان میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق ایس پی بارکھان غلام حسین باجوئی کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے چاچا خان ولد دوست محمد قوم برتھیانی سکنہ چوہڑکوٹ کے گھر پر چھاپہ ما ر کر ملزم کے گھر سے 173بوتل مرید واٹ 285 بوتل مرید لندن اور 88بوتل فور ایکس وِسکی ٹوٹل 546بوتل شراب برآمد کر لیں۔ ایس پی بارکھان غلام حسین باجوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پو لیس نے منشیات فروخت کرنے والے کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے ہم بارکھان کے نوجوانوں کو اس لعنت سے پاک کرنا چاہتے ہیں ایس پی بارکھان نے اپنے جوانوں کو نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔
بارکھان، پو لیس کی کاروائی ملزم گرفتار، شراب برآمد

ٹیگز:
شراب برآمد
