کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم سے حملے کے حوالے سے آئی جی پولیس کو 27جولائی کو طلب کرلیا جبکہ سیکرٹری صحت بلوچستان کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کیلئے ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دے دی بلوچستان اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر سرادار بابر موسی خیل کے زیرصدارت ایک گھنٹے کے تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ نے پوائنٹ آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن وامان کا مسئلہ دن بند بگڑ رہا ہے صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم سے حملہ قابل مذمت ہے جمعیت علما اسلام کے رکن میر زابد ریکی نے پوائنٹ آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے واشک میں بڑے پیمانے پے نقصان ہواہے محکمہ پی ڈی ایم اے ریلیف کا کام تیز کرے تاکہ متاثرین کی امداد ممکن بنائی جاسکے رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے پوائنٹ آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم پھینکنا قابل مذمت اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے باہر فاطمہ جناح ہسپتال سے فارغ ہونے والے ملازمین سراپا احتجاج ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے 27جولائی کے اجلاس میں سیکرٹری صحت کو طلب کرلیا تاکہ وہ اس بابت معلومات فرائم کرے میر زابد ریکی نے مزید کہا کہ آج وزیر داخلہ ضیا لانگو موجود نہیں اسد بلوچ کے گھر پر حملے سے متعلق معلومات حاصل کرتے صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے پوائنٹ آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجرہ پل کی تعمیر ایک سال مکمل ہوگیا لیکن تاحال وہ مکمل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں افراد اور مسافر پھنس چکے ہیں حالانکہ اس کے لئے وفاقی بجٹ میں رقم بھی مختص کی ہے لیکن این ایچ اے جان بوج کر پنجرہ پل مکمل نہیں کررہے ایک ٹرالر بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس پر سپیکر نے جی ایم این ایچ اے بلوچستان کو 27جولائی کو اجلاس میں طلب کر کے پنجرہ پل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کے لئے طلب کرلیا صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی نے پوائنٹ آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم سے حملہ عوامی نیشنل پارٹی اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے آئی جی بلوچستان کو اسد بلوچ کے گھر پر دستی بم حملے کے حوالے سے رپورٹ 27جولائی کو پیش کرنے کی رولنگ دی وقفہ سوالات میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ محکمہ خوراک اور محکمہ خزانہ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کے لئے موخر کردیا۔
بلوچستان اسمبلی، اسد بلوچ کے گھر پر حملہ،آئی جی پولیس کو27 جولائی کو طلب کرلیا

ٹیگز:
اسمبلی
