کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں موٹر وے پولیس کے برابر کی جائیں اورانہیں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے ٹریفک کو کنٹرول کرسکیں،شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش آئیں کیونکہ وہ عوام کی خدمت کیلئے دھوپ،سردی اور بارش میں فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار گرمی اورسردی میں 12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی دیتے ہیں جس سے وہ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں اوپر سے شہری بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ شفقت اور نرمی سے پیش آئیں کیونکہ وہ عوام کی خدمت اورٹریفک کو کنٹرل کرنے کیلئے کھڑے ہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں اس مہنگائی کے دور میں نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے انہیں مالی مشکلات بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ،آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں موٹروے پولیس کے برابر کی جائیں اورٹریفک پولیس اہلکاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ و ہ مزید بہتر انداز سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھ سکیں۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں موٹر وے پولیس کے برابر کی جائیں،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
