کو ئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جما عتیں 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گی، ضمنی انتخابات میں کا میا بی کے بعد اب سینیٹ انتخابات میں حکمرانوں کو شکست سے دوچار کریں گے 2018کے انتخابات میں عوام پر مسلط کئے گئے غیر منتخب نمائندوں کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے 26مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کی جائیں۔ضمنی انتخابات میں کا میا بی پر تمام سیاسی و جمہوری قوتوں اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں شرعی نظام کے نفاذ،آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے سینیٹ انتخابات میں کسی کو بھی دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے حکمران جماعت نے جس طرح غیر مقامی افراد کو سینیٹ ٹکٹس جاری کیے ہیں یہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے روایات کو پامال نہ کیا جائے کیونکہ جس طرح 2018کے انتخابات میں غیر منتخب لوگوں کو عوام پر مسلط کیاگیا آج ان ہی لوگوں کی وجہ سے بلوچستان بحرانوں کا شکار ہے ترقیاتی عمل نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے بلوچستان کے عوام لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں تیز کریں کیونکہ جب تک حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت خاموش نہیں رہیں گے جمعیت علما اسلام حکمرانوں کے لئے ایک دیوار ثابت ہورہی ہے اور اب حکمران مختلف بہانے کرکے این آراو حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر اب این آر او نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹ انتخابات میں حکمرانوں کو شکست سے دوچار کریں گے،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
