اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) بیلہ پولیس کی کاروائی دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق بیلہ پولیس نے مہم برخلاف مجرمان اشتہاری کے دوران ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بیلہ پولیس کو مقدمہ نمبر 86/2022 بجرم 381-379-34 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزمان عثمان ولد مٹھو خان،گل محمد عرف عشو ولد مٹھو خان اقوام ملاح سکنہ ٹھٹھہ سندھ کو گرفتار کیا ے۔ جنہوں نے بعد از واردات کافی عرصہ سے راہ فرار اختیار کر رکھی تھی لیکن بیلہ پولیس کی کوششوں کے نتیجہ میں مجرمان پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔
بیلہ پولیس کی کاروائی دو اشتہاری ملزمان گرفتار

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
