سبی(ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی نے ضرورت مند طلبا و طالبات کے لئے نیڈ بیسڈ اسکالر شپس پروگرام کا آغاز کیا ہے جسکے تحت ایسے غریب و مستحق طلبا و طالبات جو تعلیمی اخراجات کی کمی اور فیسوں کی ادائیگی میں پریشانی سے دوچار ہیں انہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی کاوشوں سے انڈومنٹ فنڈز سے مختلف فیسوں کی ادایگی یقینی بنائی جائے گی تاکہ طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے چار سالہ نیڈ بیسڈ اسکالر شپس پروگرام تعلیمی مراحل مکمل ہونے تک جاری رہے گا اور یہ طلبا و طالبات کی کارکردگی پر منحصر ہوگا اس پروگرام سے طلبا و طالبات دونوں مستفیض ہوسکیں گے میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نیڈ بیسڈ اسکالر شپ پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کرکے اپنے تعلیمی معاشی مسال کا تدارک کریں سبی کے عوامی و سماجی حلقوں نے طلبا و طالبات کے مستقبل کو سنوارنے کیلے اسکالر شپس پروگرام متعارف کرنے کو خوش آند قرار دیتے ہوے خوب سراہا ہے اور اسے سبی و گردونواح سمیت صوبے کے نوجوانوں کیلے بڑا زبردست اقدام قرار دیا ہے جس سے طلبا وطالبات کو فیسوں کی ادایگی میں درپیش مشکلات و پریشانیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا اور طلبا و طالبات حصول علم کی تکمیل کیلے دلجمعی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی طلباء کیلئے نیڈ بیسڈ اسکالرشپس پروگرام کا آغاز کیا،پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ

