کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سر یاب روڈ، قمبرانی روڈ، مشر قی بائی پاس، مغر بی بائی پاس، سبزل روڈ پر جا ری تعمیراتی کام میں سست روی، ناقص کار کر د گی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، تعمیراتی کام کی وجہ سے علا قے میں گرد غبار، سڑکوں کی توڑ پھوڑ نے پورے نظام کو درھم بر ھم کرکے مکمل طورپر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے، تاجر برادری سمیت عوام اور مسافروں کے لئے ان راستوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے اور آئے روز ٹریفک حادثات میں قیمتیں جانوں کے ضیاع میں اضا فہ ہو رہا ہے توڑ پھوڑ نے شاہراہوں کوکھنڈرات کی شکل میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے شدید گرمی اور بھا ری ٹریفک کی وجہ سے گھنٹوں گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ان شاہراہوں کی تعمیر میں کوئی میکنینز م اور مینجمنٹ دیکھائی نہیں دیتی ہے، بغیر پلان اورناقص پالیسی کے تحت کئی سالوں سے شروع ہو نے والی روڈ کی تعمیر کا کام وہیں کے وہیں کھڑا ہے لیکن کوئی پوچھنے اور ما نیٹرنگ کر نے والا نہیں ہے۔ کوئٹہ کی ان شاہراہوں کو ہنگامی بنیا دوں پر تعمیر کے کام کے لئے عدم سنجیدگی کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس نے مسائل اور مشکلات کو جنم دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی این پی ان شاہراہوں پر سست روی کام کے نتیجے میں اپنے شہریوں کو مسائل اور مشکلات میں مزید بر داشت نہیں کرے گی۔پارٹی حکومت وقت سے مطالبہ کر تی ہے کہ ان شاہراہوں پر جا ری تعمیراتی کام کو بہتر انداز اورہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے شہریوں کی حالات زار پر خصوصی توجہ دے ورنہ مزید خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں پارٹی سخت احتجاج کر نے کی کال دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں سب سے زیا دہ اپنے لوگوں کے اجتماعی مفادات انکے بنیا دی ضرورت زند گی کی فراہمی عزیز ہیں اور بی این پی اس وقت کوئٹہ میں آباد تما م اقوام کی سب سے بڑی پا لیمانی،سیا سی اور تنظیمی طورپر نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے ہر پلیٹ فار م پر کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ رواں رکھے گئی نا انصافیوں اور زیادتیوں کی نشاند ہی کر تے ہوئے حکمرانوں اور ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرا تے ہوئے موثر انداز میں آواز بلند کی ہے اور یہاں کے شہریوں نے جس انداز میں پارٹی کے بیا نیے اور موقف کی تائید کر تے ہوئے پارٹی کو جو عوامی مینڈیٹ دیا عوام کے اس اعتماد کو کسی بھی صورت مین ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ بلو چستان کا دار الحکومت ہے اور کوئٹہ کو دوسرے شہروں سے ملانے والی ان شاہراہوں پر تعمیراتی کام کا یہ عالم ہے کہ ان شاہراہوں پر تاجربرادری نے تجار ت کر نا چھوڑ دیا ہے اور شہری چلنے پھرنے سے قاصر ہیں جو حکمرانوں کی تر قی اور خوشحالی کے جھوٹے بلند و بانگ دعووں کی عکاسی کرتا ہے۔
سر یاب روڈ، سبزل روڈ پر جا ری تعمیراتی کام میں سست روی، ناقص کارکر د گی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
