کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے باشعور عوام نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امن مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے اپنے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے، ڈیتھ اسکواڈ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،مگر بلوچستان کے باشعور عوام نے حسب سابق اپنی روایت کو برقرار رکھ کر پہلے سے زیادہ اپنے حقیقی لیڈر کو عزت بخشی اور اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئیانہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کی انتظامیہ نے لانگ مارچ کا سن کر میری تمام سیکورٹی واپس لے لی اور ہمارے کارکنوں پر پریشر ڈالنے کی کوشش کی مگر سردار اختر جان مینگل کی محبت کے سامنے یہ تمام حربے ناکام ہوگئے اور ہم نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ لانگ مارچ میں شرکت کی، بلوچستان کے پرامن حالات کو نگران حکومت مبینہ طور پر خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر بلوچستان نیشنل پارٹی ان مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی، ہم پرامن اور خوشحال بلوچستان چاہتے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی، حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

