کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نیکاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کے مراحل میں بڑے پیمانے پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بلاجواز اور غیرمنطقی انداز سیمسترد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضع کیاہے کہ یہ عمل الیکشن کے تسلسل کو ابتدائی مراحل میں مشکوک بنارہا ہے، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی سیاسی قیادت اور امیدواروں کو انتخابی عمل کا حصہ بننے کا موقع فرائم کیا جائے جو جمہوریت کا حسن اور عوام کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے سوچ و فکر کی بنیاد پر اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیں، پارٹی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف حلقوں سے بڑی تعداد میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے عمل کو غیرسنجیدہ اور جانبدار قرار دے کر مسترد کردیا۔ بیان میں کھا گیا کہ انتظامیہ کے اقدامات نے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی عمل کا حصہ بننے کا برابر حق فرائم کیا جائے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنا بند کیا جائے۔
شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سرکاری مشینری کا غیرجانبدار ہونا لازمی ہے، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
