کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود آبادی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ڈیرہ اسماعیل خان تھانے پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوناک واقعہ رونما ہوا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہیدپولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہماری پولیس پوری بہادری سے لڑے، حملے کو پسپا کر دیا نگران صوبائی وزیر نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ، سردار اعجاز احمد جعفر

ٹیگز:
سردار اعجاز احمد جعفر
