کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں 23 ویں قومی کھیلوں کے شاندار انعقاد اور احسن اختتام پر اطمینان و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں میں شریک کھلاڑیوں صوبائی وزیر کھیل اور محکمہ کھیل کے افسران و اہلکاران پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں اور زرائع ابلاغ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ 19 سال بعد پر امن ماحول میں قومی کھیلوں کا کامیاب انعقاد صوبے کی تاریخ کا ایک روشن باب اور صوبائی حکومت کی کامیابیوں میں ایک اضافہ بھی ہے اور صوبے میں امن امان کی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کیلئے بھرپور جواب بھی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی کھیلوں کا انعقاد ہمارے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی کھیلوں کے انعقاد سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا ہے کہ بلوچستان ایک پرامن خطہ ہے جہا ں کے لوگ غیور محب وطن اور مہمان نواز ہیں اور پسماندگی کے باوجود امن و ترقی چاہتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شدید مالی بحران کے باوجود ہم نے قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کئے اپنی نوجوان نسل کو آگے بڑھانے کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے۔
شدید مالی بحران کے باوجود ہم نے قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کئے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
