کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)میکانگی روڈ پر واقع جناح ایلیٹ اسکول کے چوکیدار کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب کمرے میں موجود افراد گیس بھر جانے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت واحد بخش قوم رند اور زبیر احمد قوم لغاری کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سبی سے بتایا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آئیں۔
میکانگی روڈ پر گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
گیس
