لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کی زیر صدارت ضلعی و ڈویژنل آ فسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے کارکردگی رپورٹ پیش کیں،کئے گئے اقدامات پر بریفنگ اور درپیش مسائل بھی بیان کئے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کلیم اللہ کاکڑ، ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ساجد حسین، ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالصمد،ایس ای ایریگیشن رحمت اللہ،ایس ای روڈز عزیز اللہ کاسی، ایس پی ایچ ای عبدالغفور،ایکسین پی ایچ ای محمد علی، ایکسین بلڈنگ داؤد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفنس تاج محمد کاکڑ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فیسر ظفراللہ شاہ،ودیگر نے شرکت کی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عظیم خان کاکڑ بزریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس میں لورالائی سنجاوی روڈ،کنگری ٹو موسیٰ خیل روڈ،زمری پلاسین روڈ،مڑہ تنگی ڈیم،خزینہ ڈیم،منشیات بحالی سنٹر،سپورٹس کمپلکس،نرسنگ کالج لورالائی،بی ایچ،او رکھنی سمیت مختلف محکموں میں جاری منصوبوں پر کام کی نوعیت اور نئے سکیمات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں گئیں،کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے شرکاء سے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے کسی بھی منصوبے کی بلاوجہ تکمیل میں تاخیر اور ناقص کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آ فسران عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لیتے ہیں کام کریں گے تو بہتری آ ئے گی تمام محکمے آ پس میں رابطے رکھیں،سٹیشن پر موجود رہیں اور کام کی نگرانی کریں تو منصوبے مکمل ہو ں گے۔کمشنر نے کہاکہ مکمل شدہ منصوبے متعلقہ محکموں کو ہینڈ اوور کریں تاکہ وہ اس کی حفاظت اور اسے عوام کے لئے زیر استعمال لائے اور جب تک کام مکمل نہ ہو کمپلیشن سر ٹیفکیٹ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈ کے اجراء کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے اجلاس میں غیر حاضر آفسرا ن کو شو کاز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔
حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے، محمد گل خلجی

ٹیگز:
محمد گل خلجی
