پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیرِ اہتمام اے آئی اینڈ آئی ٹی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمپیوٹر سائنس کے طلبہ و طالبات نے مصنوعی ذہانت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تحقیقی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 40 جدید پروجیکٹس پیش کیے۔ ان منصوبوں میں تعلیم، زراعت، ای کامرس، فری لانسگ، بچوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو اجاگر کیا گیانمائش کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈیئر نادر محی الدین تھے، جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران ڈاکٹر میر سادات بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمانِ خصوصی اور وائس چانسلر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں طلبہ نے اپنے منصوبوں کے تکنیکی پہلوؤں، افادیت اور عملی استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نمائش میں کیڈٹ کالج کے طلبہ کے تین گروپس نے بھی اپنے تیار کردہ منصوبے پیش کیے بہترین منصوبوں کے انتخاب کے لیے ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نورالدین بلوچ کی سربراہی میں اساتذہ پر مشتمل ججز کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے منصوبوں کی جدت، افادیت، تکنیکی معیار اور معاشرتی مسائل کے حل میں ان کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب کیانمائش میں پہلی پوزیشن موذاتی کوالٹی کلاسیفکیشن (Muzati Quality Classification) نامی پروجیکٹ نے حاصل کی، یہ منصوبہ کمپیوٹر سائنس کے آٹھویں سمسٹر کے طلبہ معیز احمد، جمیل رحیم اور عبدالاحد نے تیار کیا تھا۔ اس منصوبے میں بالخصوص پنجگور کی مشہور موذاتی کھجور کے معیار کی جانچ کے لیے آف لائن ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے، جو کھجور کی کوالٹی کی درجہ بندی کرنے کے ساتھ اس کے معیار اور قابلِ استعمال رہنے کی ممکنہ مدت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ منصوبہ مقامی زرعی پیداوار کی بہتری اور کھجور کی تجارت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک اہم مثال ہینمائش میں دوسری پوزیشن کڈز گارڈ (Kids Guard) نامی پروجیکٹ نے حاصل کیا یہ منصوبہ چھٹے سمسٹر کے طلبہ عاطف لعل اور اختر زیب نے تیار کیا۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے والدین اپنے موبائل فون سے بچوں کے موبائل فون کی سرگرمیوں کی نگرانی اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس میں نماز کے اوقات، اسٹڈی کے اوقات، صبح اٹھنے کیلئے الارم، بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی اور سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق کنٹرول جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کے محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دینا ہے نمائش میں تیسری پوزیشن درمان کشار (Darman Kashar) نامی پروجیکٹ نے حاصل کیا، چھوتے سمسٹر کے طلبہ انس عطا اور کفایت اللہ کا تیار کردہ یہ منصوبہ زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس آف لائن نظام کے ذریعے کسان بلوچی، اردو یا انگریزی زبان میں فصل کی بیماری سے متاثرہ حصے کی تصویر بھیج کر وائس پیغام کے ذریعے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نظام فصلوں کی بیماریوں کی شناخت، ممکنہ علاج کی نشاندہی اور مقامی کسانوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جبکہ مزید رہنمائی کے لیے زرعی ماہرین سے رابطے میں بھی معاونت کرتا ہینمائش میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چتکان پنجگور، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج وشبود و تسپ، دی اوئیسسز اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس سرگرمی نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تخلیقی منصوبہ سازی سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کیانمائش کے اختتام پر ایک خصوصی تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر نورالدین بلوچ نے نمائش کے اغراض و مقاصد، اہمیت اور طلبہ میں تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کو تھیوری تک محدود رکھنے کے بجائے عملی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل منصوبے تیار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے کامیاب طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کو 15 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کو 10 ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پنجگور رائفلز کی جانب سے طلبہ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کیا گیالاپنے خطاب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور جدید ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی موجودہ دور کی اہم ضروریات ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی ترقی، مقامی مسائل کے حل اور ملکی خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف مکران کی جانب سے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کاوش کو بھی سراہاتقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی آف مکران آفتاب اسلم بلوچ، ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ لائف سائنسز ڈاکٹر نورالدین بلوچ، ڈائریکٹر آئی ٹی / ہیڈ آف شعبہ کمپیوٹر سائنس سیف اللہ بلوچ، ایڈیشنل رجسٹرار سفر خان بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز عطا مہر، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی یونیورسٹی آف مکران میں اے آئی اینڈ آئی ٹی نمائش کا انعقاد نہ صرف طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا بلکہ اس نے یہ بھی واضح کیا کہ مقامی تعلیمی اداروں کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے خطے کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں وائس چانسلر ڈاکٹر میر سادات بلوچ نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کی تحقیق، تخلیق اور جدت کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی موجودہ دور کی اہم ضرور ت ہے،بریگیڈئیر نادر محی الدین

ٹیگز:
بریگیڈئیر نادر محی الدین
