لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) گڈانی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری کوئٹہ سے کراچی جانے والی مشکوک کار سے 3 من 35 کلو اعلی کوالٹی چرس بر آمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر دو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے مین آرسی ڈی شاہراہ پر ڈی جی خان سمنٹ فیکٹری کے قریب GLI کرولا کو شک کے بنیاد پرروک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ کھانوں میں چھپائی گئی تین من35 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے دو ملزم رمضان ساکن لاھور پنجاب عبدالرشید ولد ساکن سانگھر سندھ کو گرفتارکرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے کراچی جانے والی مشکوک گاڑی سے 3 من 35 کلو اعلی کوالٹی چرس بر آمد دو اسمگلرز گرفتار

ٹیگز:
اسمگلرز گرفتار
