کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرسال ٹی بی سے 45ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ٹی بی کے ممکنہ مریضوں کی بروقت اورمکمل نشاندہی اس مرض پر قابو پانے اور خاتمے کاواحد حل ہے عوام ٹی بی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طورپر قریبی سینٹر سے اپنامفت طبی معائنہ کرائیں اور ٹی بی کی تشخیص کے بعد باقاعدہ اپنا علاج کرائیں۔یہ بات انہوں نے ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ٹی بی کنٹڑول پروگرام بلوچستان،مرسی کور اوردیگر ڈونرز کے زیراہتمام بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نورقاضی،صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی،ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پلیتھاماہی پالا،مرسی کور کے ڈاکٹر سعیداللہ خان،دوپاسی فاونڈیشن کی کنیز الاایمان ڈاکٹر مختیار زہری،ڈاکٹر شیرافغان رئیسانی، ٹی بی کنٹرول پروگرام صوبائی پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی،ڈاکٹر بلال خان، ڈاکٹر مقبول احمد،ڈاکٹرشیرین خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ ٹی بی پروگرام کو ضلعی سطح پر بہتر مانیٹرنگ کیلئے ہرضلع میں ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے آپریشنل ریسرچ کو وسعت دینے کیلئے صوبے کے ہونہار کارکنوں،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو تربیتی کورسز کرائے جائیں گے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ٹی بی کی تشخیص میں خلل نہ پرے ڈویژنل سطح پر 8ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی بیماری کی ریفرل سسٹم یامسنگ کیسز کی نساندہی کیلئے 2000لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹرینگ دی گئی ہے جس سے ٹی بی کی بیماری کی تشخیص میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹرآصف شاہوانی اورانکی ٹیم کی کاوشوں کی وجہ سے گزشتہ سال بلوچستان میں 14ہزار سے ذائد افراد میں ٹی بی کے مرض کی تشخیص کرکے انہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی سے شرح اموات 8فیصد ہے ہر سال ملک میں 45ہزار سے زائد ٹی بی کے مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نورقاضی،صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی،ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر پلیتھاماہیپالا،مرسی کور کے ڈاکٹر سعیداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹی بی ڈے ہرسال عالمی سطح پر24مارچ کو منایا جاتا ہے جو ہمیں 1882ء کے اس دن کی یاد دلاتا ہے جب جرمن سائنس دان ڈاکٹررابرٹ کاک نے ٹی بی کا سبب بننے والے جرثومے کا پتہ لگایا تھا اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں ٹی بی کے مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنا اورسال نو میں ٹی بی کے علاج اور روک تھام سے متعلق کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرناہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مرض کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اسکے مزید پھیلاو کو روکا جائے کیونکہ ٹی بی کا مریض ایک سال میں 10سے 15لوگوں کو ٹی بی کا جراثیم منتقل کرسکتا ہے لہذا ٹی بی کے مریضوں کی جلد سے جلد نشاندہی انکے علاج کا مناسب بندوبست کرنا اسکی روک تھام کا واحد اوریقینی راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اورنجی شعبہ میں کام کرنے والے اداروں کے اشتراک سے تقریباً پی پی ایم 255صوبے کے 14اضلاع میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹی بی کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،صوبے میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج کوعالمی ادارہ صحت کے جدید طریقوں پراستوار کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے 45سینٹروں کو ٹی بی کی تشخیص کی مشینیں جین ایکسپرٹ مہیا کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر ٹی بی کی خطرناک قسم ہے جسے مزاحمتی ٹی بی بھی کہا جاتا ہے جسکی تشخیص سے لیکر علاج تک کی مکمل سہولیات عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ طریقہ علاج جن میں جدید بین الاقوامی ادویات اور مریض کو دوروان ہپستال،ٹیچنگ ایف جے علاج مناسب خوراک اورعلاج کے دوران رابطے کیلئے سفری خرچ بھی دیا جاتا ہے یہ سہولت کوئٹہ کے علاوہ تربت اور لورالائی کے ہسپتالوں میں فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام اپنے شراکت داروں مرسی کور، ایسپی او،گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ،دوپاسی آرگنائزیشن،پی پی ایچ آئی،پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان چیپٹراورڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ٹی بی سے جلد متاثر ہونے والے افراد،خاندان،قیدیوں اورمنشیات کے عادی افراد کیلئے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے خصوصی کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔
پاکستان میں ہرسال ٹی بی سے 45ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، سید احسان شاہ

ٹیگز:
سید احسان شاہ
