زیارت (ڈیلی گرین گوادر) وادی زیارت اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف نما ء ژالہ باری سے زمین اور پہاڑوں نے سفید چادر اووڑلی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سنجاوی کے علاقے چوتیر بٹے تیر کاڑہ طور غر سنجاوی میں بھی بارش کے ساتھ برف نماء ژالہ باری سے پہاڑوں کے ساتھ زمین نے بھی سفید چادر اوڑلی۔ سڑکوں پر ٹریفک کا چلنا مشکل اور گاڑیاں اس میں پھنسنے لگیں زیارت سنجاوی میں بارش اور برف نما ء ژالہ باری سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو نے کے بعد لوگوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات اور انگھی ٹیاں نکال کر جلانا شروع کردیں۔
وادی زیارت اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری پہاڑوں نے سفید چادر اووڑلی

ٹیگز:
وادی زیارت
